گرم چشمہ سے آنے والی مسافر گاڑی دریا میں جا گری ،10افراد جاں بحق

گرم چشمہ سے آنے والی مسافر گاڑی دریا میں جا گری ،10افراد جاں بحق
گرم چشمہ سے آنے والی مسافر گاڑی دریا میں جا گری ،10افراد جاں بحق

  

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک )گرم چشمہ سے آنے والی مسافر گاڑی دریا میں جا گری جس کی وجہ سے 10افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گرم چشمہ سے آنے والی مسافر گاڑی نے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر نیچے دریا میں جا گری جس کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 10مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔گاڑی میں 12سے 13لوگ سوار تھے مقامی لوگوں کے مطابق دریا بیحد گہرا ہے کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں کی جا سکتی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دریا کے اردگرد کوئی حفاظتی باڑ نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک بلندی پر جبکہ دریا گہرائی میں ہے اس لیئے اس سے پہلے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی۔دریائی راستے کے گرد حفاظتی باڑ کیلئے مقامی افراد نے کئی بار دہائیاں دیں احتجاجی مظاہرے بھی کیئے مگر حکومت نے ہمیشہ لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے ایسے کسی بھی منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔بااثر لوگوں کے ہوٹلوں کی حفاظت کیلئے لاکھوں خرچ کر دیئے جاتے ہیں لیکن عام آدمی مررہے ہیں اور حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

مزید :

چترال -اہم خبریں -