القاعدہ نے یمن کے دو بڑے صوبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا

القاعدہ نے یمن کے دو بڑے صوبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا
القاعدہ نے یمن کے دو بڑے صوبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا

  

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک )یمن میں سرگرم القاعدہ کے حامی جہادیوں نے جنوبی یمن کے دو بڑے قصبوں زنجیبار اور جعار پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ہے۔ ان قصبوں پر چار برس قبل بھی القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں نے قبضہ کیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہادی ان قصبوں پر رات کے وقت حملہ آور ہوئے اور مقامی مسلح کمیٹیوں کو جھڑپوں میں شکست دے کر قصبوں کے داخلے کے مقامات پر اپنی چیک پوسٹ قائم کر لی ہیں۔ ان قصبوں پر قبضے کا اعلان جہادیوں نے مقامی مساجد میں بدھ کو صبح کی نماز کے بعد کیا۔ جعار اور زنجیبار کے قصبے یمنی صوبے ابیان کے مرکزی مقامات تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ بندرگاہی شہر عدان سے پچاس کلومیٹر مشرق میں واقع ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -