تعلیم کے شعبے میں حکومتی ناقص کارکردگی،پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

تعلیم کے شعبے میں حکومتی ناقص کارکردگی،پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا
تعلیم کے شعبے میں حکومتی ناقص کارکردگی،پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں حکومت کی ناقص کارکردگی پروائٹ پیپر جاری کردیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سر کاری سکولوں میں72فیصداساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جبکہ ہرٹیچرسالانہ 50 فیصدسکول سے غیرحاضررہتا ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ہر20 میں سے ایک سکول میں پینے کا صاف پانی موجود نہیں ہے ۔تعلیم نہ ہونے کے باعث صوبے میں جرائم میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے اور بےروزگاری بڑھ رہی ہے۔ چوہدری سرور نے وائٹ پیپر میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح تعلیم نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں بلکہ حکمرانوں کے سیاسی تشہیر کے منصوبے ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -