بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان آنے کا امکان ہے،بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان آنے کا امکان ہے،بھارتی میڈ یا کا ...
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان آنے کا امکان ہے،بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت تعلقات میں ایک بار پھر برف پگھل رہی ہے ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔اس سے قبل پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا ماحول تبدیل ہوتا ہوا دکھائی دیا ۔اب بھارتی میڈ یا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان آنے کا امکان ہے اور وہ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں ۔