داعش کا لاہور کی ایک جیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی، سکیورٹی انتہائی سخت
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) داعش نے لاہور کی ایک جیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی ہے اور ایک دھمکی آمیز خط بھی جیل کے باہر پھینکا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش اس جیل کو بہت جلد نشانہ بنائے گی اور اپنے کارکنوں کو رہا کروائے گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اس دھمکی کے بعد لاہور میں واقع دونوں جیلوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام صوبے میں داعش کی موجودگی کی تردید کرتے رہے ہیں۔