تحریک انصاف کی ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف احتجاجی ریلی،حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ختم کریں :میاں محمودالرشید

تحریک انصاف کی ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف احتجاجی ریلی،حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ...
تحریک انصاف کی ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف احتجاجی ریلی،حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ختم کریں :میاں محمودالرشید

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف ایوان وزیر اعلیٰ تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا ،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی قیادت میں نکالے جانے والی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر نئے ٹیکسز کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکسز لگا کر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ۔ بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے حکمران اپنے ٹھاٹ باٹ ختم کرےں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں کشکول توڑنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب اس کا سائز مزید بڑا کر لیا گیا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدارمیں آکر اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے جس میں اس معاملے پر بحث کی جائے ۔

مزید :

لاہور -