ثانیہ مرزا نے کھیل کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ناقابل یقین اور انتہائی مہنگا مطالبہ کیا :بھارتی وزیر کھیل

ثانیہ مرزا نے کھیل کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ناقابل یقین اور انتہائی ...
ثانیہ مرزا نے کھیل کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ناقابل یقین اور انتہائی مہنگا مطالبہ کیا :بھارتی وزیر کھیل

  

بھوپال (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے مادھیا پردیشن سپورٹس کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ایسی چیز مانگ لی ہے جس کے بعد وہ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کھیل یوشودھرا راجے نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے  ثانیہ مرزا کو مادھیاپردیش سپورٹس کی سالانہ تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی دعوت دی جس پر ثانیہ مرزا نے شرکت کرنے کیلئے 75ہزار بھارتی روپے مالیت کی’ میک اپ کٹ ‘اور مادھیا پردیش آنے کیلئے خصوصی طیارے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہناتھا کہ جب انہوں نے ثانیہ مرزا کی طرف سے بھیجی گئی لسٹ دیکھی تو وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے سیکریٹری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مادھیا پریش حکومت ثانیہ مرزا کیلئے 75ہزار روپے کی میک اپ کٹ اور خصوصی طیارے کی پانچ بزنس کلاس ٹکٹس بھجوا دیں جس کے ذریعے وہ تقریب میں شرکت کیلئے آئیں گی۔جس پر انہوں نے کہ ثانیہ مرزا کو ئی بالی ووڈ سٹا ر نہیں ہیں تو سیکریٹری نے کہا کہ آج کے دور کی سٹار ہیں ۔

بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو تقریب میں بلانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے سینئر بیڈ منٹن کوچ گوپی چند کو تقریب میں بطور چیف گیسٹ شریک ہونے کی دعوت جوکہ انہوں نے بخوشی قبول کی ۔گوپی چند مادھیا پردیش بیڈمنٹن اکیڈمی کے ڈیکنیکل ایڈوائزر بھی ہیں ۔

مزید :

کھیل -