چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے :پرویز رشید

چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے :پرویز رشید
چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے :پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ،اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی تعاون کی ٹھوس بنیاد ہے۔پرویز رشید سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن وانگ سینیان نے ملاقات کی۔اس موقع پر پرویز رشید نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاک چین تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے،پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب آنے کاموقع مل رہا ہے۔

مزید :

قومی -