چہلم حضرت امام حسین پرمذہبی ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کویقینی بنایاجائے:حمزہ شہباز

چہلم حضرت امام حسین پرمذہبی ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کویقینی ...
چہلم حضرت امام حسین پرمذہبی ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کویقینی بنایاجائے:حمزہ شہباز

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی فرقے کے نام پر تقسیم اور منافرت پیدا کرنا مذہب اور معاشرے کی کوئی خدمت نہیں۔چہلم حضرت امام حسین پرمذہبی ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کویقینی بنایاجائے۔حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی ورکرز کا اجلاس ہوا ۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرپہلو سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں،کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید :

لاہور -