آپ کے موبائل میں چھپا وہ فیچر جسے استعمال کر کے آپ اپنے موبائل انٹرنیٹ کا خرچ آدھا کرسکتے ہیں

آپ کے موبائل میں چھپا وہ فیچر جسے استعمال کر کے آپ اپنے موبائل انٹرنیٹ کا خرچ ...
آپ کے موبائل میں چھپا وہ فیچر جسے استعمال کر کے آپ اپنے موبائل انٹرنیٹ کا خرچ آدھا کرسکتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم موبائل فونز پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے عموماً مختلف ہفتہ وار یا ماہانہ ڈیٹا پیکیج ایکٹیویٹ کرتے ہیں مگر اکثر مقررہ مدت سے پہلے ہی ہمارا ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے اور ہمیں پیکیج دوبارہ لینا پڑتا ہے۔ گوگل اب صارفین کو ڈیٹا کی اس کمی سے چھٹکارہ دلانے جا رہی ہے۔ کمپنی اپنے انٹرنیٹ براﺅزر ”گوگل کروم“ کا نیا ورژن متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں وہ ڈیٹا کی بچت (Data Saver) کا نیا فیچر بھی متعارف کروا رہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل کروم پر ویب سرفنگ کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی 70فیصد تک بچت کر سکتے ہیں۔

مزید جانئے: دبئی میں مفت انٹرنیٹ ،صارفین کی موجیں لگ گئیں

گوگل کروم کا یہ نیا فیچر سست رفتار انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کھولتے ہوئے زیادہ تر تصاویر ختم کر دے گا اور یہ تصاویر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیٹا کی بہت زیادہ بچت ہو گی۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہ تصاویر دیکھ نہیں سکیں گے، پیج لوڈ ہونے کے بعد آپ جو تصویر دیکھنا چاہیں اس پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ آپ اپنی مرضی سے کچھ منتخب تصاویر لوڈ کریں گے اس لیے ڈیٹا کی بچت آپ کے ہاتھ میں ہو گی کہ آپ کتنی کرنا چاہتے ہیں۔گوگل کروم پر یہ فیچر سب سے پہلے منتخب یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت اور انڈونیشیاءمیں متعارف کروایا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -