مَردوں کو اپنے ہمسفر کی جانب سے بے وفائی سے بھی زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف جس نے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے

مَردوں کو اپنے ہمسفر کی جانب سے بے وفائی سے بھی زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟ ...
مَردوں کو اپنے ہمسفر کی جانب سے بے وفائی سے بھی زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف جس نے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی مرد کو سب سے زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟ آپ کے ذہن میں یقینا نوکری سے نکال دیئے جانے یا ہمسفر کی بے وفائی جیسی باتیں آ رہی ہوں گی مگر آپ کا خیال غلط ہے۔ ماہرین نے ایک سروے کے ذریعے پتا چلایا ہے کہ مردوں کی راتوں نیند اڑا دینے والی چیز ”گنجاپن“ ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ گنجا ہونے کا تصورہی مردوں کے لیے ہولناک ہوتا ہے۔ سروے میں ایک تہائی مردوں کا کہنا تھا کہ وہ دن میں ایک بار اپنے بال گرنے پر پریشان ضرور ہوتے ہیں، جبکہ ہر 10میں سے ایک مرد کا نے کہا کہ انہیں گنجا ہونے کا سوچ کر راتوں کو نیند نہیں آتی۔یہ سروے برطانیہ کی ہیئرپراڈکٹ بنانے والی کمپنی نے کیا جس میں 18سے 24سال کے 2ہزار برطانوی نوجوانوں سے سوالات پوچھے گئے۔

مزید جانئے: پہلے زمانے میں اکثر مرد ایک سے زائد شادیاں کیوں کرتے تھے اور اب ایسا کیوں نہیں ہوتا؟ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بیان کردی کہ مرد و خواتین سب کو حیران کردیا
سروے ٹیم کے سربراہ جیمی سٹیون کا کہنا تھا کہ سروے کیے گئے 17فیصد مردوں نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خوف گنجا ہونے سے آتا ہے۔ اس کے برعکس صرف 11فیصد نے محبت کی ناکامی کو اپنے لیے خوفزدہ قرار دیا۔ ماہر نفسیات ایما کینی کا کہنا تھا کہ پورے بالوں والے مرد خود کو دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پراعتماد خیال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالوں کو کھو دینا ذہنی دباﺅ کی وجہ بن سکتا ہے اور گنجے پن کا یقینا مردوں کی ظاہری شکل و صورت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ یہ تاثر خاص طور پر ایسے معاشروں میں زیادہ پایا جاتا ہے جہاں بالوں کا ہونا جوانی اور اچھی صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مگر مردوں کو چاہیے کہ وہ گنجے پن کوایک عام مسئلہ سمجھتے ہوئے اسے قبول کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -