پسند اور ناپسند کاکلچر ختم ، نیب بدعنوانی روکنے کے لئے زیرو ٹالرننس کی پالیسی پر گامزن ہے :چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

پسند اور ناپسند کاکلچر ختم ، نیب بدعنوانی روکنے کے لئے زیرو ٹالرننس کی ...
پسند اور ناپسند کاکلچر ختم ، نیب بدعنوانی روکنے کے لئے زیرو ٹالرننس کی پالیسی پر گامزن ہے :چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگاہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے زیرو ٹالرننس کی پالیسی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی تشکیل دی ہے،نیب لاہور کے دورے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ پسند اور ناپسند کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے مقداری گریڈنگ سسٹم ایک اہم قدم ہے، نیب کے اگست 2015ءمیں نئے بھرتی کئے گئے افسران کو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہےجس کے مفید نتائج سامنے آئے ہیں۔قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کے ایسے ملازمین جو بری کارکردگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور کام کے معیاری طریقہ کار پر عمل نہ کر کے ادارے کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے نیب لاہور بیورو کے تمام افسران کو قانون، شواہد کی بنیاد اور میرٹ پر عمل کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز شفاف طریقے سے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران مقدمات سے مکمل طور پر باخبر رہیں اور ڈیسک افسران اسے ہفتے میںکم از کم دو بار چیک کریں۔س سے پہلے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب لاہور میں قمر زمان چوہدری بلاک کا افتتاح کیا۔

مزید :

لاہور -