وفاقی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی

وفاقی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی
وفاقی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چہلم کے موقع پر کراچی میں موبائل فون بند کرنے کی درخواست مستردی کردی ۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی درخواست مسترد کردی ۔مراسلے میں کہا گیا کہ شہر قائد میں موبائل فون بند کرنا پالیسی میں شامل نہیں اس لیے ،سروس بند نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے3دن پہلے کراچی میں چہلم پرموبائل فون سروس بندکرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھاتھا۔

مزید :

کراچی -