نئے طالبان امیر ملا اختر منصور جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل,نائب افغان صدر کا دعوی

نئے طالبان امیر ملا اختر منصور جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ،ہسپتال ...
نئے طالبان امیر ملا اختر منصور جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل,نائب افغان صدر کا دعوی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے نومنتخب امیر ملا اختر منصور جنگجوﺅں کی جھڑپوں میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان نائب صدر نے کہاہے کہ انہیں انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند وں کے کمانڈرز کے اجلاس میں زبانی تنازع پر لڑائی ہوئی جس میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ لڑائی کے دوران 4طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ملا اختر منصور کو طبی امدا د دینے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔دوسری جانب ترجمان طالبان نے اجلاس کے دوران کسی قسم کی لڑائی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ ملا منصور کو 31جولائی کو ملا عمر کے انتقال کے بعد نیا امیر تعینات کر دیا گیاتھا جس کے بعد طالبا ن کے کچھ دھڑوں میں ملا عمر کے امیر تعینات ہونے پر تحفظات پائے جاتے تھے اور انہوں نے ملا عمر کی بیت قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -