پاک چین صنعتی اشتراک ، عالمی منڈی میں مصنوعات کو بہتر انداز میں فروغ ملے گا :احسن اقبال

پاک چین صنعتی اشتراک ، عالمی منڈی میں مصنوعات کو بہتر انداز میں فروغ ملے گا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین صنعتی شعبے میں اشتراک کر کے عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں۔چینی صنعتیں پاکستان میں منتقل ہونے سے چینی کمپنیاں پاکستان میں سستی لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی صوبے شان شی کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ حکام اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ اجلاس میں چینی صوبے اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر مذاکرات کئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین اور پا کستان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ یہ دوستی اب معاشی شعبے میں سٹرٹیجک تعلقات میں داخل ہو چکی ہے جس کی سب سے بڑی علامت چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔

مزید :

بزنس -