ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے ’دھماکہ خیز‘ مواد بازیاب کرلیا، اندر کیسے پہنچا؟ آدمی نے بیگم کو ذمہ دار قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے ’دھماکہ خیز‘ مواد بازیاب کرلیا، اندر کیسے پہنچا؟ ...
ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے ’دھماکہ خیز‘ مواد بازیاب کرلیا، اندر کیسے پہنچا؟ آدمی نے بیگم کو ذمہ دار قرار دے دیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کسی کے پیٹ سے پتھری یا رسولی وغیرہ برآمد ہونے کی تو سمجھ آتی ہے لیکن پیٹ سے سگریٹ جلانے والے لائٹر برآمد ہونا ایک ایسی بات ہے جس کی ڈاکٹروں کو بھی سمجھ نہیں آئی۔ چین کے مقامی اخبار ’چوٹیاںمیٹروپولس ڈیلی‘ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ایک 42 سالہ شخص ہووا کے ساتھ پیش آیا ہے اور اس نے اس عجیب و غریب معاملے کا الزام اپنی بیوی پر ڈال دیا ہے۔

ہووا کا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھنے پر اس کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس کے بعد وہ ناراض ہوکر رات گئے تک ویڈیو گیمز کھیلتا رہا۔ جب رات گئے ایک دفعہ پھر جھگڑا شروع ہوگیا تو اس نے بیوی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹیل کی ایک چمٹی نگل لی۔ اس انتہائی اقدام کے ایک دن بعد وہ ہسپتال گیا تو ڈاکٹر اس کے معدے میں موجود چیز کے بارے میں جان کر سخت حیران ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص کے معدے کے معائنے سے پتا چلا کہ اس میں صرف چمٹی ہی نہیں تھی بلکہ تین اور ایسی اشیاءموجود تھیں کہ جن کا انسانی جسم میں داخل ہونا کسی طور سمجھ نہیں آسکتا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہووا کے معدے میں چمٹی کے علاوہ تین سگریٹ جلانے والے لائٹر بھی موجود تھے۔ ان کی زنگ آلود حالت سے پتا چلتا تھا کہ یہ طویل عرصے سے اس کے معدے میں موجود تھے۔

مزید جانئے: اس کوک کی بوتل میں سے کیا غلیظ ترین چیز نکلی؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

مریض نے مزید تفتیش پر ڈاکٹروں کو بتایا کہ دو سال قبل جب ایک دفعہ اس کا ذہن اچانک مضطرب ہوا تو اس نے شراب پی اور اس کے بعد لائٹر نگل گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ لائٹر نگلنے کے بعد اس کی طبیعت ذرا سنبھل گئی اور بعد میں وہ اس واقعے کو بھول گیا۔ ہسپتال کے ماہر نیورالوجسٹ کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایک نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے جس کے شکار افراد ذہنی دباﺅ کی صورت میں خود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور خود کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی اقدام کربیٹھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -