موٹے لوگوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، اب ایک کی قیمت میں ہوائی جہاز کی 2 سیٹیں ملا کریں گی

موٹے لوگوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، اب ایک کی قیمت میں ہوائی جہاز کی 2 سیٹیں ...
موٹے لوگوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، اب ایک کی قیمت میں ہوائی جہاز کی 2 سیٹیں ملا کریں گی

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ایک طرف تو منافع خور ائیرلائنیں انتہائی موٹے افراد کو فضائی سفر کی سہولت سے محروم کرنے کے منصوبے بنارہی تھیں تو دوسری طرف کینیڈا کی عدالت نے ایک ایسا فیصلہ سنادیا ہے کہ ائیرلائنوں کی امیدوں پر پانی پھرگیا ہے جبکہ موٹے افراد خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کینیڈا کی سپریم کورٹ نے کینیڈا کی ائیرلائنوں کی طرف سے دائر کی گئی ایک اپیل کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو ایک سیٹ کی قیمت میں دو سیٹیں دی جائیں کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔ اس سے پہلے کینیڈا کی ٹرانسپورٹیشن ایجنسی نے ایک فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق معذوری کی حد تک موٹاپے کے شکار افراد کو ایک سیٹ کے کرائے کے بدلے دو سیٹیں فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

مزید جانئے: بھاری بھرکم خاتون نے اپنی ز ندگی سے ایک شخص کو نکال کر 108 کلو وزن کم کرلیا، یہ شخص کون تھا اور اس کے موٹاپے کی وجہ کیسے بن گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کینیڈا کی ائیرلائنوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے سپریم کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر رد کر دیا۔ اب اندرون کینیڈا پروازوں میں موٹاپے سے پریشان افراد ایک سیٹ کا کرایہ ادا کرکے دو سیٹوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، جو شاید ان کی پریشانیوں میں کسی حد تک کمی کا باعث بنے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -