قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے ایک ارب 61کروڑ روپے کا پیکج منظور

قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے ایک ارب 61کروڑ روپے کا پیکج منظور
قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے ایک ارب 61کروڑ روپے کا پیکج منظور

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 61کروڑ روپے کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے ۔گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد کی زیر صدارت فاٹا ڈیو لپمنٹ کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں قبائلی علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونواہ کو قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں وانا کیڈٹ کالج کے لیے 36کروڑ روپے اضافی گرانٹ اور خیبر ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے66کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔اس موقع پر سردار مہتاب احمد نے کہا کہ فاٹا میں جاری منصوبے وقت ضائع کیے بغیر مکمل کیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جائے ۔

مزید :

پشاور -