اپیکس کمیٹی کی اندرونی کہانی ،کرپٹ وزراءکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی کی اندرونی کہانی ،کرپٹ وزراءکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اپیکس کمیٹی کی اندرونی کہانی ،کرپٹ وزراءکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں فوجی جوانوں پر حملے کے بعد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس کے اندر کی کہانی منظر عام پر آگئی ہے ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں کرپٹ وزراءکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔صوبائی وزیر شرجیل میمن سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ بھی اپیکس کمیٹی کے ہی اجلاس میں کیا گیا ۔اس دوران سیکیورٹی اداروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پراسیکیوشن کے نظام کی خرابی کے باعث 100سے زائد دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہ دہشت گردوں کی ضمانت پر رہائی سے قبل پولیس کو آگا ہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں ملٹری پولیس پر حملہ آوروں کے سہولت کاروں پر بات کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ حملہ آوروں کے سہولت کار مقامی ہیں ۔اجلاس سے قبل کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرزنے وزیر اعلیٰ سندھ سے گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات کی ۔

مزید :

کراچی -