دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سول وعسکری ادارے ایک پیج پر ہیں :شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سول وعسکری ادارے ایک پیج پر ہیں :شہباز شریف
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سول وعسکری ادارے ایک پیج پر ہیں :شہباز شریف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سمیت سو ل و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہیں ۔اقتصادی راہداری اور پاکستان میں سرمایہ کاری چین کا بیش قیمتی تحفہ ہے ۔لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور آرمی سکول پر حملوں کے بعد پاکستان تبدیل ہو چکا ہے ،دہشت گردی کوشکست دینے کے لیے پاکستان کے تمام طبقوں سے منسلک لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 46ارب ڈالر کے منصوبے صرف کاغذوں پر نہیں ہیں ،ان پر عملد رآمد ہو رہا ہے ۔

مزید :

لاہور -