کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لئے 9رکنی کمیٹی قائم

کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لئے 9رکنی کمیٹی قائم
کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لئے 9رکنی کمیٹی قائم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ پیش کرے گی ۔شہر قائد میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ ،ایس ایس پی ایس آئی یو ،ایس ایس پی ساوتھ ،ایس ایس پی سٹی اورایس ایس پی ویسٹ شامل ہیں ۔کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور حاصل ہونے والی تصاویر کے ذریعے تفتیش کا آغاز کر ے گی ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی ملزموں کی گرفتار ی تک فعال رہے گی ۔

مزید :

کراچی -