میک اپ کٹس پر ٹیکس،بناﺅ سنگھار کی شوقین خواتین اسحاق ڈار پر برہم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ’منی بجٹ ‘کے ذریعے 61درآمد ی اشیاءپر ٹیکس بڑھا دیاہے جس کا اعلان گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کیا،درآمد ی اشیاءپر لگنے والے ٹیکس میں خواتین کی پسندیدہ چیز کاسمیٹکس بھی شامل ہیں جس کے بعد خواتین اسحاق ڈار پر ’برہم‘نظر آرہی ہیں کیونکہ وفاقی وزیر نے بناﺅ سنگھار کرنے والی خواتین کی دکھتی رگھ پر ہاتھ رکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے چارلیس ارب کے نئے ٹیکس کا اعلان کردیاہے جس کی زد میں خواتین کی سب سے زیادہ پسندیدہ چیزیں سرخی اورپاﺅڈر بھی آ گیاہے جس پرپارلر مالکان بھی شدید پریشان اور سراپا احتجاج ہیں ،سرخی پاوڈر پر ٹیکس لگنے کے بعد خواتین پر خاصی مشکل آن پڑی ہے جبکہ زیادہ تر خواتین بناﺅ سنگھا ر کیلئے امپورٹڈ میک اپ کٹس ہی استعمال کرتی ہیں جو کہ اب مزید مہنگی ہو جائیں گی ۔
خواتین کا کہناہے کہ پہلے ہی مہنگائی بہت ہو چکی ہے ہر چیز پر اتنا ٹیکس عائد کر دیا گیاہے کہ غیر یب آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیاہے اور ایک چیز بچی تھی اس پر بھی ٹیکس لگا دیاہے جس کے باعث آفسز میں کام کرنے والی خواتین کیلئے مشکلات بڑھ گئیں ہیں ۔