سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کے تقرر پر غور کے لئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 3دسمبر کو لاہور میں طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی) جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس 3دسمبر کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو سابق ججوں طارق پرویز اور خلجی عارف حسین کی بطور ایڈہاک جج تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو نئے ججز کی تعیناتی اور ایک جج کی مستقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔