ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لیا جائے،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لیا جائے،ہائی کورٹ میں درخواست دائر
ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لیا جائے،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں ملکہ برطانیہ، برطانوی ہائی کمیشن،وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انگریزوں نے رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے کوہ نور ہیرا چھین کر برطانیہ بھجوایا۔ موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی 1953ئمیں ہونے والی تاج پوشی میں ملکہ کو پہنائے جانے والے تاج میں کوہ نور ہیرا جڑا تھا۔ 105قیراط اور 10ہزار ارب روپے مالیت کا کوہ نور ہیرالاہور سے چھین کر برطانیہ منتقل کیا گیا جس پر ملکہ کا کوئی قانونی حق نہیں۔کوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی سرمایہ اور پنجاب کے عوام کی ملکیت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو یہ ہیرا واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -