سمجھوتا نہیں کیا ،میری شادی کی جن کو تکلیف تھی اب وہ سامنے آگئے ہیں،ریحام خان نے پردہ فاش کر دیا

سمجھوتا نہیں کیا ،میری شادی کی جن کو تکلیف تھی اب وہ سامنے آگئے ہیں،ریحام ...
سمجھوتا نہیں کیا ،میری شادی کی جن کو تکلیف تھی اب وہ سامنے آگئے ہیں،ریحام خان نے پردہ فاش کر دیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ان کی شادی کی بہت سارے لوگوں( خواتین)کو تکلیف تھی اور وہ اپنی ”تکلیف“ کا کھلم کھلا اظہار بھی کرتے تھے ،نیو ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو کے تیسرے حصے میں خواتین کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا انتہائی افسردہ لہجے میں اشارتا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں میری منتقلی پر پارٹی کی بعض مرکزی لیڈر جن کو بہت تکلیف تھی اب” وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں“اُن کے بارے میں مجھے لوگ بتاتے بھی تھے اور میں ”اُن “سے واقف بھی تھی ،میں نے اس معاملے میں خان صاحب سے بات بھی کی تھی جس پر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ نے سمجھوتا کر لیا تھا ؟جس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ سمجھوتا نہیں کیا، تب ہی بات یہاں تک پہنچی ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ جن کو میرے بنی گالہ میں ہونے پر اعتراض تھا انہوں نے اپنے تک نہیں رکھا ،میں نے بارہا مرتبہ دیکھا کہ” وہ“ مجھ پر سوشل میڈیا پر اپنے اصل آئی ڈی سے مجھ پر کھلم کھلا حملے کرتے رہے ہیں ،اَب وہ ”کھل کر سامنے “آگئے ہیں ،جنہوں نے دس ماہ تک بظاہر ”شرم کا پردہ “رکھا ہوا تھا اب وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ریحام خان نے بظاہر توپی ٹی آئی کی کسی خاتون عہدے دار کا نام نہیں لیا مگر خواتین کے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بار بار ریحام خان کا یہی کہنا تھا کہ اب وہ ”کھل کر سامنے آگئے ہیں“اور جنہوں نے دس ماہ تک بظاہر ”شرم کا پردہ “رکھا ہوا تھا اب وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں،یہ اشارہ پی ٹی آئی کی اس خاتون رہنما کی طرف جاتا ہے جو عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے بعد پارٹی میں غیر فعال ہو گئی تھیں او ر سوشل میڈیا پر عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی رہی ہیں ، اب عمران خان کی طرف سے ریحام خان کو طلاق کے بعد سے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف میں فعال ہو گئی ہیں یا د رہے کہ اس خاتون رہنما کے خلاف الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری کا کیس بھی چلتا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -