جنڈولہ باجوڑ ہائی وے کو پاک چین اقتصادی راہداری سے جوڑا جائے گا ،این ایچ اے فاٹا سیکریٹریٹ سے رابطہ رکھے:نوازشریف

جنڈولہ باجوڑ ہائی وے کو پاک چین اقتصادی راہداری سے جوڑا جائے گا ،این ایچ اے ...
جنڈولہ باجوڑ ہائی وے کو پاک چین اقتصادی راہداری سے جوڑا جائے گا ،این ایچ اے فاٹا سیکریٹریٹ سے رابطہ رکھے:نوازشریف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے این ایچ اے کو فاٹا سیکریٹریٹ سے رابطہ رکھنے اور باجوڑ جنڈولہ ژوب لنک کی ابتدائی رپورت تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ فاٹا کی پاک چین اقتصادی راہداری تک رسائی اہم ہے ،جندولہ باجوڑ ہائی وے کو اقتصادی راہداری سے جوڑا جائے گا ،معاشی بحالی کے ثمرات فاٹا کی عوام تک پہنچیں گے ۔

نوازشریف نے فاٹا کے حالات معمول پر آنے پر ظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ حالات کے مزید معمول پر آنے اور بہتر ہوتے ہیں قبائلی علاقوں کو ملک بھر کے لیے کھو ل دیا جائے گا ،تذویراتی اور موصلاتی نظام کی ترقی فاٹا کی ترقی کیلئے اہم ہے ۔نوازشریف کا کہناتھاکہ منصوبے سے متعلق جاری دیگرلنکس سے بھی استفادہ کیا جائے گا،پاک چین اقتصادی راہداری سے قبائلی علاقوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

مزید :

قومی -