کراچی سے دو اہم ٹارگٹ کلرز گرفتار ،12افراد کو قتل کرنے کااعتراف:ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر

کراچی سے دو اہم ٹارگٹ کلرز گرفتار ،12افراد کو قتل کرنے کااعتراف:ایس ایس پی ...
کراچی سے دو اہم ٹارگٹ کلرز گرفتار ،12افراد کو قتل کرنے کااعتراف:ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے رضویہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدر نے کہا کہ رضویہ سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش 12افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے ،دونوں ٹارگٹ کلرز نے 2008میں بلدیات میںتین افراد کو قتل کرنے کابھی اعتراف کیاہے ۔ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہناتھا کہ دونوں کی شناخت محمد شاہد اور محمد علی کے نا م سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔انہوں نے کہ دوران کارروائی ٹارگٹ کلرز کے قبضہ سے بارودی مواد،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے ۔

مزید :

کراچی -