ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کرایا جائے ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ:رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کوبلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے دیاجائے اوردیوارسے لگانے کاسلسلہ بندکروایاجائے،نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف الیکشن کمیشن سمیت تمام متقدرحلقوںسے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم پر مظالم بندکروائیںاورکارکنان کی گرفتاریاںروکنے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ جمہوریت کاتقاضہ ہے کہ تمام جماعتوں کوبرابرکی بنیادپرانتخابات میںحصہ لینے کی اجازت دی جائے تاہم جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آتے جارہے ہیںویسے ویسے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاسلسلہ زور پکڑتا جارہاہے اورتسلسل کے ساتھ کارکنان کی گرفتاریوں میںمزیدتیزی آتی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ایم کیوایم کاشہرہے ،یہ حقیقت اپنی جگہ سالم ہے کہ کراچی کے عوام نے کڑے سے کڑے وقت میںبھی ہمیشہ ایم کیوایم کاساتھ دیاہے اورقائدتحریک الطاف حسین کوقوم کانجات دہندہ تسلیم کیاہے تاہم ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرکے ایم کیوایم کی قیادت اورکارکنان پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات لگائے گئے جس کا سلسلہ آج بھی جارہی ہے۔وزیراعظم ، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، چیف الیکشن کمیشن ،صوبائی الیکشن کمشنر ،وفاقی وزیرداخلہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے سربراہان کومسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف الیکشن کمیشن سمیت تمام متقدرحلقوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم پر مظالم بندکروائیں اورکارکنان کی گرفتاریاں روکنے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔