بلدیاتی انتخاب جیت کر دوبارہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے :شبیر قائم خانی

بلدیاتی انتخاب جیت کر دوبارہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے :شبیر قائم ...
بلدیاتی انتخاب جیت کر دوبارہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے :شبیر قائم خانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمد قائم خانی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیوایم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی اور یہاں نچلی سطح تک اختیارات منتقل کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی ،نجی ٹی وی کے مطابق محمودآباد میں خطاب کر تے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی منافق سیاسی جماعتیں کراچی کے عوام کو بےوقوف بنانے کےلئے میدان عمل میں آ گئی ہیں اور جھوٹی تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن کراچی کے باشعور شہری اس قسم کے جھوٹے نعروں کو انتخابات سے قبل ہی یکسر مسترد کر چکے ہیں اور 5دسمبر کو عوام حق پرستوں کو ووٹ دے کر اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں گے

مزید :

کراچی -