ٹائم میگزین ،نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد ہوگئیں۔بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے سال کی 10 شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں سے کسی ایک کو سال کی شخصیت قرار دیا جائے گا۔ جاری ہونے فہرست میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق سال کی اہم ترین شخصیت کی فہرست میں امریکا کی صدارت کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار برونائی سینڈرز پہلے، ملالہ یوسفزئی دوسرے اور پاپ فرانسس تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹائم میگزین نے مہاجرین کو پانچویں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آٹھویں اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دسویں نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹائم میگزین 4 دسمبر کو قارئین کی آرا وصول کرنے کے بعد 7 دسمبر کو فہرست میں شامل کسی ایک فرد کو سال 2015 کی شخصیت قرار دے گا۔