انٹر بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 8/11-L کی ٹیم نے جیت لیا

انٹر بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 8/11-L کی ٹیم نے جیت لیا

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار)انٹر بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 8/11-L کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کر کے جیت لیا۔انٹر بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ ساہیوال ڈویژن کے کبڈی کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول 8/11-L اور گورنمنٹ ہائی سکول 38/9-L کے مابین گورنمنٹ کالج ساہیوال میں کھیلا گیا جو 8/11-L کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کر کے جیت لیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال مہر صادق نے ونراور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹیم کے سینئر ہیڈ ماسٹر جوزف فہیم ،پی ایچ ڈی اور پی ای ٹی شفیق احمد قمر نے اچھا کھیل پیش کرنے والے ٹیم کے کپتان علی زوہیب، رانا اظہر، وقاص گجر اور شیراز عرف ٹوکہ کوسکول کے ہیرو قرار دیتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -