کیا کینیڈین وزیراعظم کیوبا کے انقلابی فیدل کاسترو کے بیٹے ہیں؟ سیاست کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل منظر عام پر آگیا

کیا کینیڈین وزیراعظم کیوبا کے انقلابی فیدل کاسترو کے بیٹے ہیں؟ سیاست کی ...
کیا کینیڈین وزیراعظم کیوبا کے انقلابی فیدل کاسترو کے بیٹے ہیں؟ سیاست کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل منظر عام پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا کے انقلابی رہنماءفیدل کاسترو گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ عمر بھروہ سماجی و معاشی برابری کے لیے کام کرتے رہے اور سامراجی نظام کے خلاف ڈٹے رہے۔ دنیا کے بیشتررہنماﺅں کی طرف انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ان کی تعریف کی۔ اگرچہ فیدل کاسترو، ٹروڈو خاندان کے فیملی فرینڈ تھے لیکن جسٹن ٹروڈو کو ان کی تعریف کرنا بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ ان کے بدخواہوں نے سیاسی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل بنا ڈالا ہے، جس کے مطابق دراصل فیدل کاسترو، جسٹن ٹروڈو کے اصل باپ ہیں، اسی لیے انہوں نے کاسترو کی اتنی تعریف کی۔

چین کی بدنام ترین چیز روسی صدر پیوٹن اپنے ملک میں لے آئے
وائس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے انٹرنیٹ سراغ رسانوں نے انتہائی شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے والد پیئر ٹروڈو نے اپنی بیوی مارگریٹ کے ہمراہ کیوبا کے کئی دورے کیے۔ ان میں سے ایک دورے کے دوران مارگریٹ نے پیئر ٹروڈو سے بے وفائی کی اور فیدل کاسترو کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا، جس سے جسٹن ٹروڈو پیدا ہوئے۔ ان الزامات میں مزید کہا گیا ہے کہ پیئرٹروڈو اور مارگریٹ کی ازدواجی زندگی تلخیوں سے بھرپور تھی اور اس کی وجہ مارگریٹ کی بار بار کی بے وفائی تھی۔ امریکی سینیٹر ٹیڈ کینیڈی کے ساتھ بھی اس کا معاشقہ چلتا رہا۔ اس کے بعد راک بینڈ کے رونی ووڈ کے ساتھ بھی مارگریٹ کے معاشقے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ انہی افواہوں کی وجہ سے پیئر اور مارگریٹ کی شادی ٹوٹ گئی۔

سراغ رسانوں نے اپنے ان الزامات کے ثبوت کے طور پرجسٹن ٹروڈو اور فیدل کاسترو کی جوانی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کی شکلیں حیران کن حد تک مماثل نظر آتی ہیں۔ سراغ رسانوں کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو جمہوریت اور معاشی نظام کے لیے جس قدر سرگرم ہیں اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ ان میں فیدل کاسترو کے جینز ہیں۔ کاسترو بھی بالکل انہی خیالات کے حامل تھے جو اب جسٹن ٹروڈو میں نظر آتے ہیں۔