تن سازی کا مقابلہ ہارنے کا دکھ، باڈی بلڈر نے غصے میں سامنے بیٹھے جج کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی کوئی بھی گھبراجائے

تن سازی کا مقابلہ ہارنے کا دکھ، باڈی بلڈر نے غصے میں سامنے بیٹھے جج کے ساتھ ...
تن سازی کا مقابلہ ہارنے کا دکھ، باڈی بلڈر نے غصے میں سامنے بیٹھے جج کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی کوئی بھی گھبراجائے

  


ایتھنز (نیوز ڈیسک) دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی کبھی کبھار کھلاڑی احتجاج پر اتر آتے ہیں لیکن یونان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ تن سازی میں ہارنے والے باڈی بلڈر نے کچھ ایسا احتجاج کر ڈالا کہ دیکھنے والے بری طرح گھبرا گئے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تن سازی کے بین الاقوامی مقابلے 2016ءآئی ایف بی بی ڈائمنڈ کپ کا انعقاد یونان کے دارالحکومت میں کیا گیا۔ فائنل مقابلے میں مشہور باڈی بلڈر گیانس میگس چیمپیئن کے اعزاز کا دفاع کررہے تھے۔ جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو گیانس یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انہیں چیمپیئن قرار نہیں دیا گیا تھا، اور پھر جلد ہی ان کی حیرانی اشتعال میں بدل گئی۔ غصے سے بپھرا ہوا باڈی بلڈر گالیاں دیتا ہوا منصفین کی جانب بڑھا اور ایک سینئر منصف کو ایسا گھونسا رسید کیا کہ وہ بیچارہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔ گیانس کا غصہ اس پر بھی کم نہ ہوا تو اس نے مزید احتجاج کرتے ہوئے اپنا انڈرویئر اتاردیا۔ ایسے شدید احتجاج کی توقع کوئی بھی نہیں کررہا تھا، لیکن باڈی بلڈر نے بے شمار حاضرین وناظرین کے سامنے یہ کام کر ڈالا تھا۔

بھارتی عدالت نے کنواری ہندو لڑکی کو شادی کے بغیرمسلمان لڑکے کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی کیونکہ۔۔۔ ایک فیصلہ جس نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا

انہیں سٹیج پر برہنہ دیکھ کر ہر طرف کھلبلی مچ گئی اور بعض کمزور دل افراد نے تو دوڑ لگادی۔ گیانس کے ساتھیوں نے بمشکل تمام اسے قابو کیا اور اس کی ستر پوشی کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ یہ شرمناک منظر ٹی وی پر لاکھوں ناظرین نے بھی دیکھا اور ہر کوئی اس کی شدید مذمت کررہا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ سے مطالبہ کررہی ہے کہ گیانس کو اس کے فحش احتجاج پر سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کا تصور بھی نہ کرسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس