مالی سال 2015-16کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 106فیصد بڑھ گئی

مالی سال 2015-16کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 106فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 106 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 1901.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم 922.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2014-15ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 106فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس