ایل جی الیکٹرانکس نے طبی میدان میں جدید ترین امیج ڈسپلے متعارف کرادیئے

ایل جی الیکٹرانکس نے طبی میدان میں جدید ترین امیج ڈسپلے متعارف کرادیئے

لاہور(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے صحت عامہ کے ماہرین کو درست اور ہنگامی صورتحال میں بروقت علاج کیلئے فلیٹ پینل ڈسپلے متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ خصوصی ڈسپلے کلینکل اور سرجیکل مانیٹرز ہیں جن کی بدولت ڈاکٹرز اور سرجنز کو اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔ نئے مانیٹرز اور جدید ریڈیوگرافی ڈیوائس کو شکاگو میں ریڈیالوجی سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں سامنے لایا جارہا ہے۔ ایل جی کے 8 ایم پی کلینکل ریویو مانیٹر 27 انچ کا آئی پی ایس مانیٹر ہے جس میں 3840 ایکس 2160 پکسلز کی سہولت ہے جس کی بدولت اسپتال کے اسٹاف کو زیادہ مہارت کے ساتھ روانی سے بیک وقت کئی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر اس کی برائٹ نیس کی سطح میں اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے۔ یہ مانیٹر وائیڈ اینگل، کم سے کم رنگ کی تبدیلی اور بالکل درست تصویر کے ساتھ ماہرین صحت کو مزید سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ مانیٹر ڈیجیٹل امیجنگ اور کمیونکیشنز ان میڈیسن (ڈی آئی سی او ایم) سے مطابقت رکھتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ گرے اسکیل ٹونز سے درست تصویر کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اسے مختلف ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ یہ مانیٹر بیک لائٹ اسٹیبلائیزیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو روشن تصویر کی ضمانت دیتا ہے۔

اسی طرح ایل جی کے 8 ایم پی سرجیکل مانیٹر کو آپریشن تھیٹر میں مختلف جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بالخصوص سرجنز کو چھوٹے آپریشنز سے بھرپور فائدہ پہنچے گا کیونکہ ایل جی کے چوڑے اور انتہائی درست مانیٹر کی بدولت وہ آپریشن کے دوران بالکل درست مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ ایل جی کے سب سے منفرد 8 ایم پی یو ایچ ڈی پینل سے ڈاکٹروں کو تکنیکی طور پر پیچیدہ آپریشنز میں مدد ملتی ہے اور مانیٹر کی آئی پی ایس ٹیکنالوجی کی بدولت مختلف میڈیکل ماہرین مختلف زاویوں سے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس کی برائٹ نیس کی سطح 800 این آئی ٹی تک جاسکتی ہے۔ یہ روشن آپریشن رومز کے لئے بہترین ہے۔ اس کے مانیٹر ایس آر جی بی کلر اسپیس میں گہرے سرخ رنگ کی اضافی گنجائش ہے جس کی بدولت ڈاکٹروں مختلف اقسام کے ٹشوز اور خون کی رگیں زیادہ آسانی سے پہچاننے کے قابل ہوجائیں گے۔

مزید : کامرس