کے ایس ای100انڈیکس 42900پوائنٹس کی سطح پربحال

کے ایس ای100انڈیکس 42900پوائنٹس کی سطح پربحال

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ،جمعرات کوکاروباری تیزی کے ساتھ 200سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بارپھر42900پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے حجم86کھرب سے بڑھ کر87کھرب روپے سطح پرجاپہنچا۔جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں284.99پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 42622.37 پوائنٹس سے بڑھ کر42907.36پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس148.62پوائنٹس کے اضافے سے 22975.25پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29592.21ائنٹس سے بڑھ کر29776.76پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 42 ارب 87 کروڑ 87 لاکھ79ہزار606روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم86 کھرب 96 ارب 51کروڑ37لاکھ41ہزار319روپے سے بڑھ کر 87 کھرب39ارب39کروڑ25لاکھ20ہزار925روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں50 کروڑ44 لاکھ 36 ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز39 کروڑ 41لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کاکاروبارہوا۔

جس میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،217میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 4 کروڑ 7 لاکھ ، پیس پاک لمیٹڈ2کروڑ5لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2 کروڑ 4لاکھ،پرویزاحمد 1کروڑ 88 لاکھ اور پراؤڈ موڈ فرسٹ1کروڑ87لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔

قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے فلپس مری پیٹرولیم کے بھاؤمیں52.45روپے اور فلپس مورس کے بھاؤمیں49.83روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں123.20روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤمیں58.15روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔#

مزید : کامرس