بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ربیع کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان

بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ربیع کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان

اسلام آباد( آن لائن )گزشتہ دو ماہ اور رواں ماہ دسمبر کے دوران بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ربیع کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ خشک سالی کی موجودہ لہر کے باعث ملک میں گندم کی کاشت کے ہدف میں 20 فیصد کی کمی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات ‘ زرعی ماہرین اور وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام کے مطابق رواں سال ربیع سیزن2016-17 کے لئے گندم کا پیداواری ہدف 26.01 ملین ٹن جبکہ زیر کاشت رقبہ کا ہدف 9.12 ملین ہیکٹرز مقرر کیا گیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق گندم کے مجموعی پیداواری ہدف 9.12 ملین ہیکٹرز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس