نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ، لبرٹی اور حالی روڈ سیریج منصوبوں کیلئے 10کروڑ منظور

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ، لبرٹی اور حالی روڈ سیریج منصوبوں کیلئے 10کروڑ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ، لبرٹی چوک اور حالی روڈ میں سیوریج منصوبے کے لیے دس کروڑ روپے کی پہلی سپلیمنٹری گرانٹ منظور۔ کیبنٹ کمیٹی نے منظوری کے بعد واسا کو نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں نکاسی آب کے منصوبے کے آغاز کاحکم دید یا۔پنجاب کی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے شہر کے دو منصوبوں کے لیے پندرہ کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ، لبرٹی چوک، اور حالی روڈ میں نکاسی آب کے لیے نئی ڈرین بنائی جائے گی۔ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں سیوریج کا منصوبہ فنڈز کی منظوری نہ ہونے پر التوا کا شکار تھا جس پرکیبنٹ نے پچاس کروڑ روپے کے بجٹ میں سے دس کروڑ روپے کی پہلی قسط منظوری کر لی ہے۔دوسری جانب ٹھوکر نیاز بیگ پل کی سجاوٹ کے لیے بھی پانچ کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ منطور کر لی گئی ہے۔ پانچ کروڑ روپے سے ٹھوکر نیاز بیگ پل پر جدید طرز کی برقی لائٹس اور پھول لگائے جائیں گے۔ کیبنٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو مذکورہ فنڈز کے اجرا کا بھی حکم دے دیا ہے تاکہ ان منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1