موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے،فیاض احمد فیضی

موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے،فیاض احمد فیضی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جماعت اسلامی کے رہنما فیاض احمد فیضی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو رہا ہے حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم چلا دیا ہے ہر مکتب فکر متاثر ہو گا روز مرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ،حکمرانوں کو عام آدمی کی زندگی سے کوئی سرو کار نہیں رہا کہ وہ کس حالت میں زندگی بسر کر رہا ہے ،فیاض احمد فیضی نے پٹرول اور دیگر مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1