ایل ڈی اے کا نجی رہائشی سکیموں میں آپریشن،اراضی واگزار
لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے گزشتہ روز نجی رہائشی سکیموں میں آپریشن کر کے گرین ولاز ہاؤسنگ سکیم میں پارک سائٹ کو واگزار کروالیا جبکہ الرحمن گارڈن فیز فور سکیم میں پارک سائٹ پر بناہوا سٹرکچر مسمار کر دیا ۔