نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے،عابد صدیقی

نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ملک کو اندر ونی خطرات درپیش ہیں، جن میں انتہا پسندی ،کرپشن ، دہشت گردی سرفہرست ہیں۔

، اس کے علاوہ بری طرز حکمرانی نے بھی پاکستان کو داخلی طورپر بہت کمزور کردیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کے مفادات کا خیال رکھنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے کرپشن کی وجہ سے جہاں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی ہے، وہیں اس کی وجہ سے ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔ جبکہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کو زبردست دھچکا بھی لگا ہے، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1