بین الاقوامی سیرت کانفرنس و محفل حسن قرآت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بین الاقوامی سیرت کانفرنس و محفل حسن قرآت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور(خبر نگار خصوصی) سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور پنجاب نوازش علی کی زیر صدارت بین الاقوامی سیرت کانفرنس ومحفل حُسن قرأت لاہور کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری، وفاقی وزار ت مذہبی امور اسلام آباد اور محکمہ اوقاف پنجاب کے آفیسران پر مشتمل اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں ہوا۔ سیکرٹری اوقاف نوازش نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس ربیع الاوّل کی تقریبات دینی ،قومی اور ملی حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، جن کے شایانِ شان اہتمام کے لیے صوبائی محکمہ اوقاف ومذہبی امور ،وفاقی وزارت مذہبی امور ومذہب ہم آہنگی حکومت پاکستان اسلام آباد کی مکمل اور ہمہ وقت معاونت کے لیے مستعدہے ۔اجلاس میں بین الاقومی سیرت کانفرنس کابین المحکمہ جاتی اجلاس 7دسمبر2016کو لاہور میں متوقع ہے ۔ تاہم کانفرنس ومحفل قرأت کی تشہیر ،شہر کی سٹی براڈنگ ، بادشاہی مسجد میں محفل حُسن قرأت کے جملہ انتظامات کی بروقت تکمیل اور فوکل پرسن کی نامزدگی عمل میں لائی گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1