احتجاج کو جمہوریت کے منافی کہنا سمجھ سے بالاتر ہے،ڈاکٹر مرادراس
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ احتجاج اور احتجاج کی حمایت کرنے والوں کو جمہوریت کے منافی کہنے والی اشرافیہ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
مہنگائی کے جن نے عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام جب اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو اشرافیہ حکومت اس طرز عمل کو جمہوریت کے خلاف جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیتی ہے ، حالانکہ خطرہ جمہوریت کو نہیں بلکہ ان کے مفادات کو ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی حاکمیت کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط کررہے ہیں۔ اس صورتحال کے سامنے عوام کی بے بسی، بے کسی اور بے طاقتی دیدنی ہے۔ کچھ کرنے کا حوصلہ رکھنے کے باوجود وہ ایسے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو ان کے پاؤ ں کی زنجیر بن جاتی ہے۔