آزاد ریاست میں اداروں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی،ناصر اقبال

آزاد ریاست میں اداروں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی،ناصر اقبال

لاہور(پ ر)ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر،سیکرٹری جنرل فاروق حارث العباسی، برطانیہ کے مرکزی صدر سمیع اللہ ملک، مرکزی سینئر نائب صدررابعہ رحمن،سلمان پرویز،قاضی سعد اختر ، عابد کمالوی ،سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی ، ، ممتاز حیدر ، محمد شاہدمحمود ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،شاہدنسیم چودھری،غلام عباس صدیقی اورکرن وقار نے کہا ہے کہ کیا پیمراآزاد میڈیا کیلئے کوئی شکنجہ یا پنجرہ ہے۔آزاد ریاست میں اداروں کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی ۔حکمرانوں اوران کے مخصوص اداروں کو اہل صحافت کے نیک ارادوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کو آزادانہ طورپر کام کرنے دیاجائے،آمرانہ ہتھکنڈوں سے سچائی کاپرچم سنگوں نہیں ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1