سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، مرنے والے چچا بھتیجا تھے: ایس ایس پی ویسٹ

سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، مرنے والے چچا ...
سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، مرنے والے چچا بھتیجا تھے: ایس ایس پی ویسٹ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ سے دو افراد کی  لاشیں ملی ہیں، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر نور محمد گوٹھ کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ محرم مغیری اور عرفان مغیر ی کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مرنے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں ۔ دونوں افراد کی موت زہر خورانی یا سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : کراچی