شہر قائد کے سیاسی دشمن ادارہ نور حق میں اکٹھے ہوگئے ،کراچی کے میئر وسیم اختر کا جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ

شہر قائد کے سیاسی دشمن ادارہ نور حق میں اکٹھے ہوگئے ،کراچی کے میئر وسیم اختر ...
شہر قائد کے سیاسی دشمن ادارہ نور حق میں اکٹھے ہوگئے ،کراچی کے میئر وسیم اختر کا جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے سیاسی دشمن ادارہ نور حق میں اکٹھے ہوگئے ،کراچی کے میئر اور ایم کیو ایم کے رہنماءوسیم اختر نے جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس بھی کی ہے،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور میئر کراچی نے عوام کے مسائل کے لئے مل کر چلنے کا اعلان بھی کیا ہے،وسیم اختر کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی،پی ٹی آئی،اے این پی سب چاہتے ہیں کہ ہم کام کریں،ہم کام کریں گے،جوکام کرنے نہیں دےگااسے عوام دیکھ لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم توچاہتے ہیں صرف کراچی نہیں سکھراورلاڑکانہ کوبھی حقوق ملیں،فاروق ستار آئیں گے توماضی اور مستقبل کی بات کریں گے۔

مزید : کراچی