سینما اونراور فلم پروڈیوسر نادرلطیف منہاس جگرکے عارضہ کے باعث انتقال کرگئے

سینما اونراور فلم پروڈیوسر نادرلطیف منہاس جگرکے عارضہ کے باعث انتقال کرگئے
 سینما اونراور فلم پروڈیوسر نادرلطیف منہاس جگرکے عارضہ کے باعث انتقال کرگئے

  


لاہور ( فلم رپورٹر ) سابق ویٹ لفٹر، سینما اونراور فلم پروڈیوسر نادرلطیف منہاس جگرکے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کوگزشتہ روزسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرمنہاس گزشتہ چند ماہ سے جگرکے عارضہ میں مبتلا تھے۔ اس سلسلہ میں وہ جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت بھی گئے لیکن ان کے معالج نے کچھ عرصہ بعد دوبارہ آنے کا مشورہ دیا۔ وطن واپس آنے پران کاعلاج مقامی ہسپتال میں جاری تھا، جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نادرمنہاس فنون لطیفہ ، قومی کرکٹ ٹیم اورصحافی برادری کے ہردلعزیز شخصیت تھے۔ بھارتی ٹینس سٹاراورقومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثران کے سینما میں فلم دیکھنے کیلئے آتیں تھیں۔ یہی نہیں کراچی اورلاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ستارے بھی ان کی میزبانی سے محظوظ ہوتے تھے۔

نادرمنہاس نے اپنی نوجوانی کے دورمیں جہاں بطورویٹ لفٹرپاکستان کی نمائندگی کی ، وہیں انہوں نے حال ہی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ایک نئی فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کیلئے کہانی مکمل کی جاچکی تھی ، لیکن وقت نے انہیں مہلت نہ دی۔ ان کی وفات پرفلم، ٹی وی، تھیٹر، میوزک کے علاوہ کھیلوں اورصحافی برادری نے گہرے رنج کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : کلچر