بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر وں گا،شاہد ظہور

بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر وں گا،شاہد ظہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈائریکٹر شاہد ظہورنے کہا ہے کہ بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔ شاہد ظہور نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -