نیوزی لینڈ میں باؤلرز کی ناقص کارکردگی شکست کا باعث بنی:محمد آصف

نیوزی لینڈ میں باؤلرز کی ناقص کارکردگی شکست کا باعث بنی:محمد آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) سپات فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ریورس سوئنگ نہ ہونے کی وجہ سے وہاب ریاض کو کنڈیشنز سے مدد نہیں مل پائی، آسٹریلیا میں بھی ایسا ہی ہوگا، یہاں ریورس سوئنگ بہت کم ہوتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں محمد آصف نے دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ میں پاکستان کو ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے تا ہم اس بار بھی بولنگ کا شعبہ بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکا۔آصف نے کہا کہ ٹاس جیت کر گرین وکٹ پر جلد نیوزی لینڈ کو آوٹ کرنا چاہیے تھا لیکن ہمارے بولرز نے بہت ہی خراب بولنگ کرائی، جس وکٹ پر کیوی بولرز کی گیند ہمارے بلے بازوں سے کھیلی نہیں جارہی تھی اس وکٹ کا فائدہ اٹھانے میں پاکستانی بولرز ناکام رہے۔آصف نے بولرز کی تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کی ہمارے بولرز کو معلوم ہی نہیں تھا کہ گیند کس جگہ کرانی ہے، گیند بیٹسمین کو کرانے کے بجائے، وکٹ کیپر کو پہنچائی جا رہی تھی، اگر وکٹ ٹو وکٹ بال کرائی جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا۔محمد آصف کا ماننا تھا کہ فاسٹ بولرز راحت علی نے پہلے میچ میں اچھی بولنگ کرائی تھی ایسے میں راحت کو بٹھا کر کسی اور کو کھلانا غلط فیصلہ تھا، ویاب ریاض کی جگہ راحت علی کو دی جاسکتی تھی۔آصف نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دو بار دورہ کیا لیکن کبھی ایسی پچ نہیں دیکھی، پچ پر اتنی گھاس تھی کہ معلوم ہی نہیں ہورہا تھا پچ کہاں ہے اور گراونڈ کہاں۔