ویمنز ایشیا کپ، تھائی لینڈ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ایشیا کپ، تھائی لینڈ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

بنکاک(اے پی پی) تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے ایک میچ میں نیپال کی ٹیم کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے64 رنز کا ہدف بآسانی 16 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کی باؤلرز نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سامنے نیپالی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 63 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ نیپال کی ٹیم خزاں رساں پتون کی طرح پویلین لوٹتی چلی گئی، میزبان باؤلرز نے نیپال ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا نیپال کی ٹیم کی 10 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ وکٹ کیپر بلے باز جیوٹی پانڈے صرف 16 رنز بناسکی انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ نیپال کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 64 رنز کا ہدف دیا تھائی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیپوچ اور لومی نے دو دو جبکہ شوٹیوئنگ، بوچاتھام ، پاڈیونگلر اور سینیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں میزبا ن ٹیم کی سینگساکاروات کے ناقابل شکست 27 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور نیپال کی ٹیم کو میچ میں بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی